پشاور کے قریب خودکش دھماکے میں 12 ہلاک
صُبح پشاورسے تقربیاََ 16کلو میٹر دور متنی کے علاقے میں مویشیوں کی ایک بڑی منڈی کے قریب ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم از کم 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہےکہ حملے کا نشانہ مقامی ناظم عبدالمالک تھے جو مرنے والوں میں شامل ہیں۔ اس واقعہ میں35 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ سال اس علاقے میں طالبان کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کی حوصلہ شکنی کے لیے مقامی آبادی کو متحرک کر کےعسکریت پسندوں کے خلاف لشکر بنانے میں عبدل المالک نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اکتوبر کے وسط میں جنوبی وزیرستان میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہونے کےبعد سے ملک کے مختلف حصوں میں خودکش بم دھماکوں اور دہشت گردی کی دوسری ایسی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ پشاور کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے طاقتور کاربم دھماکے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی تھی۔
No comments:
Post a Comment