طالبان کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
پاکستانی پولیس نے اختر زمان نامی ایک مبینہ طالبان کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا امیر بتایا گیا ہے۔ کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد نے پیر کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس مبینہ شدت پسندکو تین دوسرے ساتھیوں سمیت شہر کے سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے ان کے قبضے سے 75کلوگرام بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جسے وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں اختر زمان نے اپنے دوسرے ساتھیوں کے بارے میں بھی اہم معلومات پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دوسرے عہدے داروں کو دی ہیں اور اعتراف کیا ہے کہ وہ وزیرستان میں اپنے قائدین سے ہدایات لیتا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی وسائل اکٹھا کرتا تھا۔
No comments:
Post a Comment