دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے
پروفیسر فیضان حق کہتے ہیں کہ سب سے پہلے تو یہ بہت افسوس کی بات ہے ۔ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ہے وہ پوری دنیا میں ایسا ادارہ تصور کیا جاتا ہے یا سمجھا جاتا ہے جہاں سے اسلام کے حوالے سے نئی خیالات سامنے آتے ہیں۔ نظریاتی جنگ کے حوالے سے بڑے پہنچے ہوئے عالم ۔ مجھے بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ جاہلیت اور بربریت کی بد ترین مثال ہے۔
وزیرستان آپریشن کے بعد پورے ملک میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔ راولپنڈی / اسلام آباد میں دہشت گردی کے پیش ِ نظر بہت سے تعلیمی ادارے اسی وجہ سے بند کر دئیے گئے تھے۔ ایک طالب علم عرفان ملک کہتے ہیں کہ یہ ہمارے حساب سے تو پاکستان کے دشمن ہیں۔ انکا کوئی یہ نہیں کہ مذہبی ہے ، آج اسلامک یونیورسٹی میں انہوں نے کر دیا ہے۔ یہ تو مسلمانوں کی ایک جگہ تھی ۔ اور عام بے چارہ شہری جو کام کرنے جاتا ہے ایسی جگہوں پر وہ مارا جاتا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں جاری آپریشن راہ ِ نجات کے باعث ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ممکن ہے جس کے لیے حکومت کو سیکورٹی کے حوالے سے ٹھوس اور مضبوط نظام بنانا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment